ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نجی شعبے کی ملازمتوں میں 75 فیصد ریزرویشن پر احتجاج ؛ کرناٹک حکومت نے کابینہ کے فیصلہ پر لگائی روک

نجی شعبے کی ملازمتوں میں 75 فیصد ریزرویشن پر احتجاج ؛ کرناٹک حکومت نے کابینہ کے فیصلہ پر لگائی روک

Thu, 18 Jul 2024 12:02:31    S.O. News Service

بنگلورو  ، 18/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کی سدارامیا حکومت نے فی الحال نجی شعبے کی ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو 100 فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق اپنے فیصلے پر روک لگادی ہے ۔ ان کے فیصلے کی شدید مخالفت کی جارہی تھی۔ حکومت گھر میں ہی گھر گئی تھی۔ یہاں تک کہ انہیں فرار کا کوئی راستہ نہیں مل رہا تھا۔ وزیر اعلیٰ کو خود اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے خود ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ نجی شعبے کی تنظیموں، صنعتوں اور کاروباری اداروں میں مقامی لوگوں کے لیے ریزرویشن سے متعلق کابینہ کی طرف سے منظور کردہ بل کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ اس پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں فیصلہ کیا جائے گا۔

دراصل کرناٹک کی کابینہ نے ایک بل کو منظوری دی تھی، جسے اگر قانون بنایا جاتا تو کرناٹک میں پرائیویٹ سیکٹر میں مقامی لوگوں کے لیے 100 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جاتا۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی بھی کمپنی کو وہاں گروپ سی اور ڈی میں بھرتی کرنا ہوتا ، تو صرف مقامی لوگوں کو ہی موقع دینا پڑتا۔

مینیجر یا مینجمنٹ سطح کے عہدوں پر بھی مقامی لوگوں کو 50 فیصد ریزرویشن دینے کی بات تھی۔ یہی نہیں غیر انتظامی ملازمتوں میں 75 فیصد ریزرویشن دیا جانا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ ان پوسٹوں پر صرف کنڑ لوگوں کی ہی بھرتی کی جاتی۔ کرناٹک حکومت کے اس فیصلے کی زبردست مخالفت ہوئی تھی۔ کئی صنعتوں نے اس پر سوالات اٹھائے۔ کہا گیا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو کمپنیاں کرناٹک چھوڑ دیں گی۔

دوسری طرف آندھرا پردیش سمیت کئی ریاستوں نے موقع دیکھتے ہوئے صنعتوں کو پیشکش کرنی شروع کر دیں۔ کہا کہ آپ ہمارے یہاں آکر انڈسٹری لگائیں۔ ہم آپ پر ایسی کوئی پابندی نہیں لگائیں گے۔ معاملہ بگڑتا دیکھ کر وزیر اعلیٰ سدارامیا خود سامنے آئے اور انہوں نے فیصلے پر روک لگانے کی بات کہی۔

نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بھی کہا کہ کسی بھی سرمایہ کار کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سرمایہ کار کرناٹک آئیں۔ یہاں لوگوں کا ایک طبقہ ہے جو باصلاحیت ہیں اور ریاست کے باہر سے آئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ کرناٹک میں کام کریں۔ یہاں کام کرنے کے لیے باہر سے آنے والوں کی وجہ سے بنگلورو کی آبادی بڑھ کر 1.4 کروڑ ہو گئی ہے۔


Share: